ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی اور دیگر سفیروں کی اسرائیلی وزارت خارجہ میں طلبی

امریکی اور دیگر سفیروں کی اسرائیلی وزارت خارجہ میں طلبی

Tue, 27 Dec 2016 11:46:41    S.O. News Service

تل ابیب،26دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے معاملے پر یروشلم میں تعینات امریکی سفیر ڈین شاپیرو سے بات چیت کی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق شاپیرو کے علاوہ دس دیگر ممالک کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا تھا۔ شاپیرو سے بات چیت کے دوران نیتن یاہو نے امریکا پر شدید تنقید کی۔ ابھی دو دن قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کے ذریعے یروشلم حکومت کی مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کی سیاست کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اس پیش رفت پر اسرائیل کی جانب سے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔


Share: